ہنر مندی کے فروغ سے بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پایا جائے گا
سرینگر/ 02 فروریجموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کہا ہے کہ یوٹی میں دستکاری کے فروغ کےلئے سرکار پُرعزم ہے اور وزیر اعظم کی کاوشوں سے ہم اس شعبہ کو فروغ دے رہے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے امرت کال کے پہلے بجٹ کے لیے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے جو ملک کو تیز تر، پائیدار اور زیادہ جامع ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں پیش کردہ امرت کال کا پہلا بجٹ پائیدار، مساوی اور جامع ترقی کو یقینی بنانا ہے اور 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کا سنگ میل حاصل کرنا ہے اور ہندوستان کو بدلنا ہے۔ نوجوانوں، ترقی اور روزگار کی تخلیق، مضبوط اور مستحکم میکرو اکنامک ماحول اور کسانوں، خواتین، پسماندہ طبقوں، متوسط طبقے اور بنیادی ڈھانچے کی ترجیحات پر توجہ کے ساتھ شہریوں کے لیے امرت کال کے مواقع کا وڑن معیشت کو ترقی کی بہترین راہ پر گامزن کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انفراسٹرکچر اور روزگار پیدا کرنے، گرین گروتھ، ایگریکلچر ایکسلریٹر فنڈ، مویشی پالنے کے لیے ٹارگٹڈ فنڈنگ اور اتمنیربھار بھارت ہارٹیکلچر کلین پلانٹ پروگرام اور سیاحت کے فروغ پر سرمایہ کاری میں اضافہ معیشت پر ایک مضبوط اثر ڈالے گا۔”عام آدمی کی تیز رفتار ترقی اور بہبود بجٹ 2023-24 کے مرکز میں ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر اعظم نریندر مودی کا پی ایم وکاس کے ذریعے ہینڈلوم اور دستکاری کے شعبوں میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے شکر گزار ہوں۔ اس سے یوٹی کے لاکھوں کاریگروں کو بہت فائدہ پہنچے گا،” لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا۔انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میں دستکاری کو فروغ دیا جارہا ہے اور اس سے یہاں پر بے روزگاری کے مسئلے کو حل کیا جارہا ہے ۔
Like
Comment
Share