Daily Aftab
5 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر نے این اِی پی ۔ 2020 کے کلیدی اقدامات کا آغاز کیا

by Online Desk
29 نومبر 2022
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

مستقبل کے اِختراع کاروں اور لیڈروں کو تربیت دینے کیلئے بین الضابطہ نصاب او رکثیر الشعبہ تعلیم قومی تعلیمی پالیسی کا مرکز ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج پدم شری پد ما سچدیو گورنمنٹ پی جی کالج فار وومن گاندھی نگر میں منعقدہ ایک تقریب میں قومی تعلیمی پالیسی ۔ 2020 کے کلیدی اَقدامات کا آغاز کیا۔محکمہ میں این اِی پی ۔2020 کے کامیاب عمل آوری کی تکمیل کے لئے شفافیت اور جواب دہی لانے کی خاطر مختلف ڈیجیٹل اقدامات جیسے اِی۔ سمارتھ پورٹل ، فیڈ بیک پورٹل ، بائیو میٹرک حاضری پورٹل ، سپرو پورٹل اور سالانہ ٹرانسفر پورٹل شروع کئے گئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیا کہ بین الضابطہ نصاب اور کثیر الشعبہ تعلیم مستقبل کے اِختراع کاروں اور لیڈروں کی تربیت دینے کے لئے قومی تعلیمی پالیسی کے مرکز میں ہیں۔اُنہوں نے کہا ،” ماحولیاتی ، سائنسی ، تکنیکی تبدیلی او ر گلوبلائزیشن نے سماجی و اِقتصادی تبدیلیوں کی رفتار میں اِضافہ کیا ہے ۔ مسائل پر مبنی سیکھنے کے طلباءکو حقیقی دُنیا کے حالات سے واقف کرے گی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے گی۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ہندوستان کو نالج سپر پاور بنانے میں اہم کردا ر اَدا کرے گی ۔اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ سرکاری تعلیمی اِدارے پرائیویٹ اِداروں کے برابر مطلوبہ آلات اور وسائل سے لیس ہیں،ہمیں اَپنی قومی اور عالمی درجہ بندی کا جائزہ لینے اور اِصلاحی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ 2022-23ءکے سیشن سے تمام کالجوں کے یوجی پروگرام میں نافذ کردہ سفارشات نظر یاتی علم اور عملی مہارتوں کے درمیان فرق کو ختم کریں گی ، تحقیق کے لئے وسائل ، اِنتخاب اور ڈگری پروگرام کو مکمل کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تعلیمی شعبے میں ہونے والی تبدیلی پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے کہ مستقبل کی اعلیٰ تعلیم او رسیکھنا ایک لیکووِڈ لرننگ ماڈل پلیٹ فارم کی طرح زیادہ متحرک ، موافقت پذیر اور ذاتی نوعیت کے ہوں گے تاکہ طلباءکو تیزی سے بدلتی ہوئی دُنیا میں متنوع او ر جامع علم کی خاطر تیار کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ اَساتذہ اور طلباءکو کلاس روموں کی رِی آرگنائز کرنے کے لئے سائنس اور ہیو مین ٹیز میں ہونے والی پیش رفت سے فائدہ اُٹھانے کی ضرورت ہے اور کام کرنے والے دُنیا کے تجربے کو زیادہ تر تحقیق اور اَقدار پر توجہ مرکو ز کرنے کی ضرورت ہے جو آج اور آنے والے کل کے لئے متعلقہ ہنروں اور علم فراہم کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی اِختراعات اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں دیرپا تکنیکی ترقی ان لوگوں کے ذریعے چلائی جائے گی جو بین الضابطہ نقطہ نظر رکھتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں میں مستقبل پر مبنی ہنروں کو فروغ دینے ، تحقیق کو فروغ دینے اور اکیڈیمی اور صنعت کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ ڈگری کالجوں کی حوصلہ اَفزائی کی جائے گی کہ وہ سکل ڈیولپمنٹ کورسز شروع کریں جن کی شناخت سکل سیکٹر کونسل سے نیشنل سکلز کوالیفکیشن فریم ورک ( این ایس کیو ایف ) کے تحت کی جائے گی۔ یہ کورسز اِنڈسٹری کے اشتراک سے پڑھائے جائیں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِبتدائی مرحلے میں سکل ڈیولپمنٹ کورسز شروع کرنے کے لئے 50 کالجوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَساتذہ اور فیکلٹی ممبران سے کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیم میں سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کو فروغ دیں ۔اُنہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ تنقیدی سوچ کو پروان چڑھائیں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کو مستقبل کے لیڈر بننے کی خاطر تیار کرنے کے لئے تمام وسائل کے مو¿ثر اِستعمال کی ضرورت پرروشنی ڈالی۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تعلیمی اِداروں کو تعلیم کے ذریعے طلباءکو بااِختیار بنانے، انہیں ہنر مندی کی تربیت اور جدید تعلیم فراہم کرنے کےلئے جاب مارکیٹ کی متحرک ضروریات کی ذمہ داری پر زور دیا۔اُنہوں نے یونیورسٹیوں پرزور دیا کہ وہ کورس کے مواد پر نظر ثانی میں باقاعدگی سے مشغول ہوں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں این اِی پی 2020 کی عمل آوری میں کنڈر گارٹن سے لے کر پی ایچ ڈی فراہم کرنے میں سب سے آگے ہوں گے ۔پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ روہت کنسل نے این اِی پی ۔ 2020 کی عمل آوری کے لئے محکمہ اعلیٰ تعلیم کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات پرروشنی ڈالی۔ اُنہوں نے آج شروع کئے گئے اَقدامات کی اہم خصوصیات پر بھی بات کی۔اِس موقعہ پر جموںوکشمیر کے اعلیٰ تعلیم محکمہ کے ساتھ سکاسٹ جموں ، سکاسٹ کشمیر ، جموں یونیورسٹی ، کشمیر پرنیورسٹی کے درمیان طالب علموں کو بہتر طریقے سے آراستہ کرنے کے لئے بالترتیب زراعت پر مبنی ہنروںاور تحقیق پر مبنی علم ، لائف سکلز کورسز او رکالجوں کی رہنمائی کے اشتراک کے لئے مفاہمت ناموں پر دستخط بھی کئے گئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ” قومی تعلیمی پالیسی کو عملانا “ پر ایک کتاب جاری کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف کالجوں کے پرنسپلوںکو این اے اے سی کی منظوری حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔اِس موقعہ پر مقامی فنکاروں نے شاندار ثقافتی پرفارمانس کا مظاہر ہ کیا جس میں جموںوکشمیر کی ثقافت اور ورثے کو اُجاگر کیا گیا ۔اِفتتاحی تقریب میں وائس چانسلر ای ایم وی ڈی یو پروفیسر رویندر کمار سنہا،وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان ، وائس چانسلر سکاسٹ جموں ڈاکٹر جے پی شرما، وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمد گنائی ، وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر بچن لال ، ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر یاسمین عشائی ، پرنسپل پی ایس پی ایس گورنمنٹ پی جی کالج برائے خواتین گاندھی نگر پروفیسر مینو مہاجن ،سربراہان ، مختلف کالجوں کے پرنسپلوں او رطلبا ءکی بڑی تعداد موجود تھی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
زراعت کی ترقی کیلئے  آسیان ممالک کے ساتھ قریبی علاقائی تعاون پر زور دیں گے۔ تومر

کسی بھی اسکیم کے مرکز میں کسانوں کا مفاد اوّل ہونا چاہئے۔ تومر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

جموں و کشمیر کی معیشت اب مضبوطی سے ترقی کر رہی ہے۔ منوج  سنہا
تازہ ترین خبریں

جموں و کشمیر کی معیشت اب مضبوطی سے ترقی کر رہی ہے۔ منوج  سنہا

22 نومبر 2022
ہائی کورٹس کے سات ججوں کا تبادلہ
قومی

دہلی کے وزیر صحت کی عرضی پر سپریم کورٹ کا ای ڈی کو نوٹس

11 اکتوبر 2022
پولیس نے سرینگر سے 4جنگجوﺅں کے معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا
تازہ ترین خبریں

کولگام میں حزب سے وابستہ تین سہولیت کار گرفتار اسلحہ وگولہ بارود ضبط

18 فروری 2023
فیشن سیکٹر میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے اقدام
تازہ ترین خبریں

فیشن سیکٹر میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے اقدام

28 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d