جموںوکشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ نے آج حبہ کدل سری نگر میں بالخصوص ڈاﺅن ٹاﺅن خواہشمند اَنٹرپرینیوروں اور شہری علاقے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ایک بیداری کیمپ اور اِستفساری پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر وائس چیئرپرسن کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر حنا شفیع مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجو دتھیں۔اُنہوں نے حکومت کی طرف سے ” کاروبار کرنے میں آسانی“ کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف اَقدامات کے بارے میں مختصر تفصیلات بتائیں۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَداکیا کہ جن کی مداخلت سے پی ایم اِی جی پی سکیم کے فوائد کو شہری علاقوں کے نوجوانوں اور کاریگروں تک پہنچایا گیا ۔اُنہوں نے عوام الناس بالخصوص نوجوانوں کو بتایا کہ آج کے پروگرام کا مقصد بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں اور خواہشمند کاروباری اَفراد کو جموںوکشمیر یوٹی کی اِقتصادی ترقی میں شراکت دار بنانا ہے اور اِس طرح اُن کے معیار ِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ڈاکٹر حنا شفیع نے شہری علاقوں کے خواہشمند اَنٹرپرینیوروں کو یقین دِلایا کہ حکومت جموںوکشمیر میں مائیکرو اِنڈسٹریل سیکٹر کی ترقی کے لئے پُر عزم ہے ۔اُنہوں نے نوجوانوں میں مارکیٹ پر مبنی ہنر پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اِس بات پرکا اعادہ کیا کہ بورڈ اِس سمت میں کام کر رہا ہے اور جموںوکشمیر کے مختلف اَضلاع میں ہنر کی تربیت کا آغاز کیا جارہا ہے ۔اُنہوں نے تعلیم یافتہ نوجوانوں سے درخواست کی کہ وہ آگے آئیں اور اِس سکیم سے فائدہ اُٹھائیں اور سرکاری نوکریوں کے پیچھے بھاگے بغیر اَپنی آمدنی اور روزگار پیدا کرنے والے یونٹ قائم کریں۔اُنہوں نے پی ایم اِی جی پی سکیم کے تحت جموںوکشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ کی مجموعی کارکردگی کی حوصلہ اَفزائی کی بالخصوص ضلع سری نگر میں 559 یونٹوں کو قائم کر کے جس میں 9.02 کروڑ روپے کی مارجن منی (سبسڈی) شامل ہے جس میں سے تقریباً 200یونٹ شہری علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں۔اِس موقعہ پر ڈپٹی سی اِی او کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ کشمیر ڈویژن ، ڈپٹی سی اِی او ( پی / آر / ایس) ، مختلف نیشنلائزڈ بینکوں کے اَفسران مثلاً جے اینڈ کے بینک ، ایس بی آئی ، پی این بی ، خواہشمند کاروباری اَفراد اور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔