نئی دہلی،26نومبر(یو این آئی) ہندوستان کی نئی ایئر لائن اکاسا نے ہفتہ کو اپنی پونے سے بنگلور کی پہلی اڑان شروع کی۔ ایئر لائن کا یہ ملک میں نواں اور مہاراشٹر میں ممبئی کے بعددوسرا راستہ ہے جس پر اس نے پرواز شروع کی ہے ۔ کمپنی بنگلور پونے کے راستے ہر دن دو پرواز یں چلائے گی۔ دوسری اڑان کی شروعات دس دسمبر سے ہو گی۔کمپنی نے دسواں راستہ وشاکھاپٹنم بنگلور کے راستے پر دس دسمبر سے پرواز شروع کرنے کا علان کیا ہے ۔ اس راستے پر بھی دو پرواز ہر دن چلائی جائیں گی۔ اکاسا کی پہلی پرواز اس سال اگست میں بنگلور ممبئی کے راستے پر شروع ہوئی تھی۔ اس کے بعد پروازوں اور راستوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا گیااور دسمبرکے درمیان تک اکاسا کی پرواز کی خدمات دس شہروں احمد آباد، بنگلور، کوچی، چنئی، ممبئی، دہلی، گواہاٹی، اگرتلہ، پونے اور وشاکھاپٹنم کے لئے چلرہی ہوگی اور ہر ہفتہ 450سے زیادہ پرواز چلائی جائیں گی۔ اکاسا ایئر لائن کے پاس نو جہاز ہیں اور مارچ 2023کے آخر تک اکاسا کے بیڑے میں 18جہاز ہو جائیں گے ۔ آنے والے چار سال میں اکاسا کے پاس 72جہاز ہوں گے ۔