جموں کے سانبہ میں ایل او سی کے ساتھ لگنے والے علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیاہے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن چلایا گیا۔سانبہ جموں میں سیکورٹی فورسز نے ایل او سی کے قریب علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بدھ اعلیٰ الصبح سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ دراندازی کے ذریعے مشتبہ افراد اس طرف آنے کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی آپریشن چلایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی ہے کہ پاکستان کی جانب سے آنے والے دنوں کے دوران دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے جس کے پیش نظر ایل او سی پر خصوصی نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔