نئی دہلی، 23 نومبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 25 فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران پانچ مریضوں کی موت ہو ئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.87 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 75,488 ویکسین لگائی گئیں۔ اسی عرصے میں، کورونا کے 168 ایکٹیو کیسز کم ہوئے اور اس دوران کیرالہ میں چار اور گجرات میں ایک شخص کی کورونا سے موت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,596 تک پہنچ گئی ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.19 فیصد ہے ۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 518 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد ان کی کل تعداد 4,41,33,433 ہو گئی ہے ۔ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے ۔ ایکٹو کیس کی شرح 0.1 فیصد ہے اور موت کی شرح 1.19 فیصد ہے ۔