این آئی آئی ایف بین الاقوامی پیشہ ورانہ سرمایہ کاری کا پلیٹ فارم بن گیا : وزیر خزانہ
نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) ملک میں بنیادی ڈھانچے کی مالی اعانت فراہم کرنے کے مقصد سے قومی سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر فنڈ (این آئی آئی ایف) کے اکثریتی حصص کے ساتھ تشکیل دی گئی دو بنیادی ڈھانچے کی این بی ایف سی کی لون بک تین سالوں میں بغیر کسی این پی اے کے 4200 کروڑ روپے سے بڑھ کر 26 ہزار کروڑ تک پہنچ گیا ہے ۔ یہ اطلاع وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں این آئی آئی ایف کی گورننگ کونسل کی میٹنگ میں دی گئی۔ وزارت خزانہ کی طرف سے آج یہاں جاری بیان کے مطابق این آئی آئی ایف اس عرصے کے دوران ایک بین الاقوامی معتبر اور پیشہ ورانہ سرمایہ کاری کا پلیٹ فارم بن گیا ہے ۔ مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ کئی عالمی اور گھریلو سرمایہ کاروں نے اس میں سرمایہ کاری کی ہے ۔اس دوران وزیر خزانہ نے این آئی آئی ایف سے کہا کہ وہ اب تک کیے گئے کام کو بتائے اور اپنے کاموں کو بڑھانے کے لیے ہندوستان کے پرکشش سرمایہ کاری کے عوامل سے فائدہ اٹھائے ۔ انہوں نے اپنی ٹیموں سے کہا کہ وہ ان ٹیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں جو ہندوستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔انہوں نے این آئی آئی ایف سے کہا کہ وہ قومی انفراسٹرکچر پائپ لائن پی ایم گتی شکتی اور قومی انفراسٹرکچر کوریڈور کے لیے کاروباری سرمایہ فراہم کرنے کی سمت میں کام کرنے کے لئے کہا۔