حالیہ برف باری اوربارشوں کے بعدبند کئے گئے تاریخی مغل روڑ کومنگل کے روز ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا۔ سنیچراوراتوار کی درمیانی رات پیرکی گلی اوردیگر کچھ مقامات پر درمیانی سے بھاری برف باری کے بعدخطہ پیرپنچال کوجنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع وپیان سے ملانے والے مغل روڑ کوگاڑیوں کی آمدورفت کیلئے عارضی بنیادوں پر بند کردیاگیا تھا،تاہم جمع ہوئی برف کوفوری طورپرہٹانے کے بعداس اہم روڑ کوقابل آمدورفت بنایاگیا۔حکام نے بتایاکہ برف ہٹانے کے بعدمغل روڑ کوچھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیاگیا۔انہوںنے برف ہٹانے کے بعداس روڑ کو چھوٹی گاڑیوںکی آمدورفت کیلئے موزون قرار دینے کے بعدمنگل کودوپہرسے چھوٹی گاڑیوںکی آواجاہی کوبحال کیاگیا ۔حکام نے بتایاکہ اگرموسمی صورتحال بہتر ہوئی اورمزید برف باری نہیں ہوئی توآنے والے دنو ںمیں بڑی گاڑیوںکوبھی مغل روڑ پر چلنے کی اجازت دی جائے گی ۔