امیدواروں کو گاڑیوں کے ذریعے چندی گڑھ پہنچایا گیا جہاں انہوں نے سوال نامے دیکھے تھے ۔ سی بی آئی
سب انسپکٹروں کی بھرتی میں ہوئی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں سی بی آئی جانچ میں ایک اور اہم بات کا انکشاف ہوا ہے ۔ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ جن امیدواروں کو جموں میں امتحانہ پرچہ دینا تھا انہیں پہلے چندی گڑھ بذریعہ گاڑی پہنچایا گیا جہاں انہوں نے امتحانی پرچوں کے سوال نامے پہلے دیکھے اور پھر جموں میں امتحان میں شامل ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹروں کی بھرتی کےلئے منعقدہ تحریری امتحان میں بے ضابطگیوں کے معاملے کی تحقیقات کے دوران سی بی آئی کو مزید کئی اہم باتوں کا پتہ چلا ہے ۔ سی بی آ ئی ذرائع نے اس بات کاانکشاف کیاکہ ایک ڈی ایس پی رینک کے افسر نے جمو ںوکشمیر پولیس سب انسپکٹربھرتی کے ضمن میں پرچے لیک کرنے کے لئے اپنی خدمات انجام دی ہے ۔اس سلسلے میں دوگاڑیوں کوکرایہ پر حاصل کیاگیااور ان میں بٹھاکر امیدواروں کوچندی گڑھ پہنچادیاگیاجہاں انہوںنے امتحان کے سوالنامے دیکھے او رواپس ا ٓکر جموں میں پولیس سب انسپکٹر بھرتی کے لئے تحریری امتحان دیا۔سی بی آئی زرائع کے مطابق ڈی ایس پی نے ٹراول ایجنسیوں کوفون کیاتھاکہ ان کاکنبہ سیرو تفریح کےلئے جانا چاہتا ہے ،دو گاڑیاں روانہ کی جائے ۔پولیس افسر کی ہدایت پرپرائیویٹ ٹراول ایجنسیوں نے ایک ٹیموں ٹراول اور ایک کیب فراہم کی جن میں امیدواروں کوبٹھاکر چنڈی گڑھ پہنچادیاگیا ۔سی بی آئی نے ٹرول ایجنسیوں کے مالکان اور گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروںسے بھی پوچھ تاچھ کی سی بی آئی ذرائع کے مطابق تحقیقات باریک بینی سے شروع کردی گئی ہے اور مزیدگرفتاریاں خار ج از امکان نہیں ۔