دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا راج برقرار ہے جس کے نتیجے میں سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ادھر 02نومبر سے بالائی علاقوں میں بھاری اور میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برفباری کی پیشگوئی کے چلتے محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کے باعث وادی کا بیرون ریاستوں سے زمینی و فضائی رابطہ بھی منقطع ہو سکتا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق وادی میںاگرچہ موسم گزشتہ برس کے نسبت اگرچہ بہتر ہے تاہم دن میں ہلکی دھوب کے ساتھ ساتھ سردی میں بھی اضافہ ہورہا ہے خاص کر شبانہ درجہ حرارت روز افزوں گراوٹ آرہی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 02نومبر کو موسم تبدیل ہونے کا مکان ہے اور ہلکی بارش اور یخ ہواﺅں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوںمیں بھاری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں وادی کا بیرون دنیا سے فضائی و زمینی رابطہ منقطع ہوسکتا ہے ۔ سرینگر میں گزشتہ رات 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں، پارہ گزشتہ رات 0.0 ڈگرءکے مقابلے میں 0.6 ڈگری درج ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 4.4 ڈگری کے مقابلے میں 5.2 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ گلمرگ میں گزشتہ رات 0.5 ڈگریکے مقابلے میں 1.8 ڈگری کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا کپواڑہ میں رات کا درج حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ پر طے ہوا جو گزشتہ رات 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ بانہال میں کم سے کم 4.6،بٹوٹ میں 8.0 ڈگری ، کٹرا 13.4 میں اور بھدرواہ میں 5.3 ڈگری سلشس درج کیا گیا ۔موسم قدرے بہتر ہے اور فی الحال موسم خشک ہی ہے ۔دن کے درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ آنے کے ساتھ ساتھ شبانہ درجہ حرارت منفی نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے جس کے نتیجے میں وادی میں سردی کی تازہ لہر دوڑ گئی ۔














