واشنگٹن: ۶۱ اکتوبر (ایجنسیز) امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے پاکستان کو خطرناک ملک قرار دینے کے متنازع اور ہنگامہ خیز بیان کے چند گھنٹے بعد ہی وائٹ ہاو¿س نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ امریکی صدر مضبوط اور خوشحال جنوبی ایشائی نیوکلیئر طاقت کے حامل ملک کی حمایت کرتے ہیں۔ جو بائیڈن کے بیان سے متعلق سوال پر رد عمل دیتے ہوئے وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکریٹری کیرن جین پیئر نے کہا امریکی صدر محفوظ اور خوشحال پاکستان کو امریکی مفادات کیلئے اہم سمجھتے ہیں۔’ البتہ دیگر افراد ایسا نہیں سمجھتے کہ یہ تازہ ترین پاکستان مخالف بیان ملک میں واشنگٹن مخالف جذبات کم کرنے میں مدد کرے گا جبکہ حالیہ منفی لہر کے چمپئن سابق وزیر اعظم عمران خان ہیں۔