جمعہ کو ضلع سری نگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کے ایک اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقعہ ہو گئی۔اُدھرسری نگر کے ایک نوعمر لڑکے نے کوکرناگ میں نانہال کے گھر میں مبینہ طورپر خود کو پھانسی دیکر اپنی زندگی کاخاتمہ کرڈالا۔اطلاعات کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آر ٹی سی ہمہامہ میں تعینات سی آرپی ایف کے سب انسپکٹر کلدیپ سنگھ نے آدھی رات کے قریب سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی اور اُنہیں ایس ایم ایچ ایس سری نگر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ذرائع نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں174 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔اُدھرسری نگر کے ایک نوعمر لڑکے نے کوکرناگ میں نانہال کے گھر میں مبینہ طورپر خود کو پھانسی دیکر اپنی زندگی کاخاتمہ کرڈالا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام باغ سری نگر کے ایک17 سالہ لڑکے نے جو گوہان کوکرناگ میں واقع نانہال کے گھر پر تھا خود کو پھانسی لگا لی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔













