Daily Aftab
18 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

عبداللہ اینڈ سنزاورمفتی اینڈکمپنی جموں و کشمیر میں 42000انسانوں کی ہلاکتوں کےلئے ذمہ دار

by Online Desk
05 اکتوبر 2022
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

امت شاہ کارہمولہ میں خطاب،کہاحالات بدل گئے ،امن،ترقی وخوشحالی کادور شروع
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے بدھ کو بارہمولہ قصبہ میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں اگلے اسمبلی انتخابات کابگل بجادیا۔انہوںنے کہاکہ حتمی ووٹرفہرستیں تیار ہونے کے فوراًبعدانتخابات کااعلان ہوگا۔مرکزی وزیرداخلہ نے جموں وکشمیرمیں ہلاکتوں ،بدامنی ،بے اطمینانی اورمعاشی بدحالی کیلئے نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی کوقصوروار ٹھہراتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیرمیں42000انسانوںکی ہلاکتوں کیلئے عبداللہ اینڈ سنزاورمفتی اینڈکمپنی ذمہ دارہیں ،جنہوںنے بقول امت شاہ صرف اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے سیاست کی ۔ نامہ نگار کے مطابق راجوری کے بعدبارہمولہ قصبہ میں بھی عوامی جم غفیر مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے جلسے میں شرکت کیلئے اُمڈ پڑا۔شمالی کشمیر کے تینوں اضلاع بشمول سرحدی علاقوں کرناہ ،اوڑی ،کپوارہ اورگریز بانڈی پورہ کے علاوہ وادی کے دوسرے علاقوں سے ہزاروںکی تعدادمیں لوگ بشمول مردوزن سینکڑوں گاڑیوںمیں سوار ہوکر یہاں پہنچے ۔مرکزی وزیرداخلہ کی آمد سے قبل ہی ڈگری کالج بارہمولہ سے متصل شوکت علی اسٹیڈیم لوگوںکاکھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی جلسہ گاہ میں آمد کے وقت پورا علاقہ نعروں سے گونج اُٹھا،اورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے پُرجوش لوگوں کے نعروںکاہاتھ ہلاہلاکر جواب دیا۔حاضرین میں موجود پہاڑی برادری سے وابستہ لوگوںنے ہاتھوںمیں پلے کارڈس اُٹھا رکھے تھے ،جن پراس برادری کوشیڈولڈ ٹرائب کادرجہ دینے کی اپیل لکھی ہوئی تھی ۔مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے اپنے خطاب کے آغاز میں لوگوںکاشکریہ اداکیا۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم مودی جی کی قیادت کے بغیر جموں وکشمیرمیں امن وامان ،ترقی وخوشحالی ،یکساں انصاف اورکورپشن سے پاک حکمرانی ممکن نہیں تھی ۔جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ، جو بھی اسٹیج پر موجود تھے ۔امت شاہ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے روایتی سیاستدانوںنے یہاں استحصالی سیاست کابیچ بویاتھا،اور وزیر اعظم مودی جی نے دفعہ 370منسوخ کرکے اس کاخاتمہ کردیا۔انہوںنے کہاکہ اب ہم کورپٹ اورعوام دشمن لوگوںکوکامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے جموں وکشمیرمیں ہلاکتوں ،بدامنی ،بے اطمینانی اورمعاشی بدحالی کیلئے نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی کوقصوروار ٹھہراتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر میں 42000انسانوںکی ہلاکتوں کیلئے عبداللہ اینڈ سنزاورمفتی اینڈکمپنی ذمہ دارہیں ،جنہوںنے بقول امت شاہ صرف اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے سیاست کی ۔انہوںنے کہاکہ ان خاندانوں نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے جموں و کشمیر کے وسائل کو لوٹا اور عام آدمی کے لیے کچھ نہیں کیا۔مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے دیگرعلاقوں کی طرح بارہمولہ بھی کبھی ملی ٹنسی کاگڑھ ہوا کرتاتھا لیکن اب یہاںامن وامان ہے ۔انہوںنے کہاکہ اب بارہمولہ ملی ٹنسی کامرکز نہیں ،بلکہ ایک ایسامشہور سیاحتی مقام ہے ،جہاں سالانہ ہزاروں اورلاکھوں لوگ گلمرگ آتے ہیں اوریہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔امت شاہ کاکہناتھا کہ بارہمولہ کبھی عسکریت پسندی کا گڑھ ہوا کرتا تھا اور یہاں عسکریت پسندی سے متعلق سرگرمیاں عام تھیں لیکن آج یہ جگہ سیاحوں کا گرم مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں پھیلے ہوئے اسکائیرز کی جنت، مزارات اور اس جگہ کے برف پوش پہاڑ بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ اب پاکستان کے بجائے جموں وکشمیر کے نوجوانوں سے بات کی جائے گی اورہم اُن کے تمام مطالبات اورضروریات کوپورا کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ اب جموں وکشمیر کے نوجوانوںکومختلف شعبوں میں آگے بڑھنے ،کامیابی حاصل کرنے اوراپنے مستقبل کوتابناک بنانے کا پوراموقعہ فراہم کیاجائے گا،اورحصول مقصد میں نوجوانوں کومرکزی سرکار کی جانب سے بھرپور تعاون دینے کیساتھ ساتھ ہر طرح کی معاونت بھی کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے کسی بھی معاملے پر بات کرنے کو تیار ہوں لیکن پاکستان سے نہیں۔پہاڑی برادری کی مانگ کاذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے اسبات کااعادہ کیاکہ گجروں، بکروالوں اور پہاڑیوں کو مناسب ریزرویشن ملے گا۔امت شاہ نے کہا کہ گجروں، بکروالوں اور پہاڑیوں کو مناسب ریزرویشن دیا جائے گا کیونکہ وہ پچھلے 75 سالوں سے جمہوریت کے ثمرات سے محروم ہیں۔اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے اعلان حتمی ووٹر لسٹ اور دیگر تیاری مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ بارہمولہ میں ایک زبردست عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ کاکہناتھا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے بارے میں اعلان اس وقت کیا جائے گا جب حتمی ووٹر لسٹ کی تکمیل اور دیگر تیاریاں مکمل ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ عمل جاری ہے اور تیاریاں زوروں پر ہیں۔مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہاکہ وزیراعظم مودی جی کے بغیر جموں و کشمیر کی ترقی ناممکن تھی۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے پاس بہترین سڑکیں، ریل رابطے، پل اور اسپتال ہیں،اوریہ سب کچھ وزیراعظم مودی جی کے نظرےے اوراعلان کردہ ترقیاتی پیکیج سے ممکن ہواہے ۔امت شاہ نے کہاہمارے پاس AIIMS اور نرسنگ کالجوں کے علاوہ جموں و کشمیر میں 9 میڈیکل کالج ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 1947پاکستانی حملہ آوروں کے خلاف کردار ادا کرنے پر مقبول شیروانی کی تعریف کی۔ انہوں نے مختلف بجلی، سڑک اور جل شکتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ 3 روزہ دورے پر جموں و کشمیر میں ہیں اور آج دوپہر کے آخر میں واپس جائیں گے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
مسجد نبوی: ریاض الجنہ میں خواتین کے لیے نماز اور زیارت کا نیا شیڈول جاری

مسجد نبوی: ریاض الجنہ میں خواتین کے لیے نماز اور زیارت کا نیا شیڈول جاری

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

عبداللہ اینڈ سنزاورمفتی اینڈکمپنی جموں و کشمیر میں 42000انسانوں کی ہلاکتوں کےلئے ذمہ دار
تازہ ترین خبریں

عبداللہ اینڈ سنزاورمفتی اینڈکمپنی جموں و کشمیر میں 42000انسانوں کی ہلاکتوں کےلئے ذمہ دار

05 اکتوبر 2022
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کا ثقافتی ورثہ ہمارا سب سے بڑا اثا ثہ)

15 فروری 2023
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d