Daily Aftab
6 دسمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

روس نے یوکرین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا:اقوام متحدہ

by Online Desk
24 ستمبر 2022
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

شہری علاقوں پر بمباری، متعدد افراد کو پھانسی، تشدد اور خوفناک جنسی تشدد شامل
جنیوا، 24 ستمبر (یو این آئی) اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ روس نے یوکرین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، جس میں شہری علاقوں پر بمباری، متعدد افراد کو پھانسی، تشدد اور خوفناک جنسی تشدد شامل ہے ۔ اقوام متحدہ کے تین آزاد ماہرین کی ٹیم نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو اپنی پہلی زبانی اپڈیٹ پیش کی۔ ٹیم نے کیف، چرنیہیو، خارکیف اور سومی علاقوں کو دیکھتے ہوئے ابتدائی تحقیقات کی تھیں۔ ٹیم نے کہا کہ وہ اپنی تحقیقات کو وسیع کرے گی۔ اپنے پڑوسی یوکرین پر روس کے حملے کے سات ماہ مکمل ہونے سے ایک روز قبل، تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایرک موسے نے جمعہ کے روز کونسل کو بتایا کہ یوکرین پر تحقیقاتی کمیشن کی طرف سے جمع کیے گئے شواہد کی بنیاد پر "یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ یوکرین میں جنگی جرائم کئے گئے ہیں۔ گارڈین کے مطابق، تفتیش کاروں کی ٹیم نے 27 قصبوں اور بستیوں کے ساتھ ساتھ قبروں اور حراستی و تشدد کے مراکز کا بھی دورہ کیا۔ تقریباً 150 سے زیادہ متاثرین اور گواہوں کا انٹرویو لیا، ساتھ ہی وکلاءگروپوں اور سرکاری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ مسٹر موسے نے کہا کہ ٹیم خاص طورپر جن علاقوں میں گئی تھی وہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو مارا گیا ہے ۔ لوگوں کے جسموں پر تشدد کے واضح نشانات تھے ۔ جیسا کہ پیٹھ کے پیچھے بندھے ہاتھ، سر پر گولیوں کے زخم اور گلا کاٹ دیاگیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم 16 قصبوں اور بستیوں میں اس طرح کی اموات کی تحقیقات کر رہی تھی اور بہت سے معاملات کے بارے میں معتبر الزامات موصول ہوئے ہیں۔ ٹیم اموات سے متعلق دستاویزات کی تلاش کرے گی۔ کونسل کو بتایا گیا کہ تفتیش کاروں کو غیر قانونی قید کے دوران بدسلوکی اور تشدد کے مسلسل ثبوت ملے ۔ اقوام متحدہ نے جنگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کو ترجیح دی ہے اور مئی میں انسانی حقوق کے اس اعلیٰ ادارے نے ملک میں کام شروع کرنے کے لئے ماہرین کی ایک ٹیم کو لازمی کردیا ہے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کں

لیفٹیننٹ گورنر نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا کی پیش رفت کا جائزہ لیا

تمام بینک منافع بخش ہوکر ملک کی معیشت مضبوط

اسی بارے میں

اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کں
تازہ ترین خبریں

اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کں

05 دسمبر 2023
لیفٹیننٹ گورنر نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا کی پیش رفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا کی پیش رفت کا جائزہ لیا

05 دسمبر 2023
سیتا رمن نے نئی دہلی اعلامیہ کی توثیق میں تعاون کیلئے جی 20 ممالک کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

تمام بینک منافع بخش ہوکر ملک کی معیشت مضبوط

05 دسمبر 2023
صنعتوں کے ساتھ باقاعدہ تعامل کیلئے ایک رسمی طریقہ کار بنانے کی ضرورت۔ چیف سکریٹری
تازہ ترین خبریں

صنعتوں کے ساتھ باقاعدہ تعامل کیلئے ایک رسمی طریقہ کار بنانے کی ضرورت۔ چیف سکریٹری

05 دسمبر 2023
کولگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد
تازہ ترین خبریں

کولگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد

05 دسمبر 2023
این آئی اے کورٹ نے عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ منظور کرلیا
تازہ ترین خبریں

دہشت گردی فنڈنگ معاملے میں این آئی اے کی چھاپہ ماری

05 دسمبر 2023
سرحدی اور بالائی علاقوں میں سڑکوں کے رابطے کو یقینی بنایا جائے ،ڈویژنل کمشنر کی بیکن کو ہدایت
جموں و کشمیر

سرحدی اور بالائی علاقوں میں سڑکوں کے رابطے کو یقینی بنایا جائے ،ڈویژنل کمشنر کی بیکن کو ہدایت

05 دسمبر 2023
 پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنےکیلئے گلوبل ساؤتھ کو ڈیجیٹل پبلک انفرا کو اپنانا چاہیے۔ امیتابھ  کانت
تازہ ترین خبریں

 پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنےکیلئے گلوبل ساؤتھ کو ڈیجیٹل پبلک انفرا کو اپنانا چاہیے۔ امیتابھ  کانت

05 دسمبر 2023
 بھارت زراعت کو جدید بنانے کیلئے کینیا کو 200 ملین امریکی ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا
تازہ ترین خبریں

 بھارت زراعت کو جدید بنانے کیلئے کینیا کو 200 ملین امریکی ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا

05 دسمبر 2023
Next Post
File

راجستھان میں پاکستانی سرحد کے قریب پونچھ کے دو نوجوان گرفتار

اہم خبریں

اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کں

لیفٹیننٹ گورنر نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا کی پیش رفت کا جائزہ لیا

تمام بینک منافع بخش ہوکر ملک کی معیشت مضبوط

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

اقوام متحدہ نے ہندوستان میں ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹرمقرر کیا
تازہ ترین خبریں

روس نے یوکرین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا:اقوام متحدہ

24 ستمبر 2022
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
شرم و حیا،عفت و پاکیزگی
ادارتی

شرم و حیا،عفت و پاکیزگی

15 فروری 2023
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(اُردو زبان کو فروغ دینے کی ضرورت)

22 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔