کورونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد پانچ ہزار سے زائد
نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں 5291 کے اضافے کے ساتھ ہی اس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 43978271 ہو گئی ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 217.11 ویکسین دی گئی ہیں اور اس عرصے کے دوران کورونا وبا کے انفیکشن کے 5,443 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,45,53,042 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں اس وبا سے مزید 14 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 528429 ہو گئی ہے ۔ فعال کیسز کی شرح 0.10 فیصد، یومیہ انفیکشن کی شرح 1.61 فیصد اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے ۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 126 ایکٹو کیسز میں اضافے کے بعد ان کی تعداد 46342 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.71 فیصد ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,39,062 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد جانچ کی کل تعداد 89.27 کروڑ ہو گئی ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں نو ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ دریں اثنا، تمل ناڈو میں کورونا کے 89 ایکٹو کیسز میں اضافے کی وجہ سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 5159 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3535117 ہو گئی ہے ۔ اس دوران ایک مریض کی جان جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38041 ہو گئی ہے ۔ آسام میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 کورونا ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 2727 ہو گئی ہے اور اب تک 734675 لوگ اس وبا سے نجات حاصل کرچکے ہیں ۔ اس مدت کے دوران ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 8034 پر مستحکم ہے ۔ مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 176 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 2519 ہو گئی ہے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2087846 ہو گئی ہے ۔ اس دوران مرنے والوں کی تعداد 21492 تک پہنچ گئی ہے ۔ قومی دارالحکومت میں 11 کورونا ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 474 ہو گئی ہے اور اب تک 1975721 لوگ اس وبا سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعداد 26500 پر مستحکم ہے ۔













