سرینگر/22ستمبر/قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے مختلف ریاستوں میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے وابستہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ 100 سے زیادہ عہدیدارگرفتارکرلئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی کئی ریاستوں میں پاپولرفرنٹ آفانڈیا سے منسلک ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان چھاپوں میںپی ایف آئی کے سو سے زیادہ لیڈروں اور عہدیداروں کو گرفتار کیاگیاہے۔ چھاپے کی یہکارروائیاں دس ریاستوں میں جاری ہیں جن میں اترپردیش، بہار، دلی، کیرالہ، آندھراپردیش، تلنگانہ، کرناٹک اور تمل ناڈو شامل ہیں۔یہ چھاپے NIA، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور ریاستی پولیس کی مشترکہ کارروائی کےتحت مارے جارہے ہیں۔














