ٹوکیو، 20 ستمبر (یو این آئی) جاپان میں سمندری طوفان ”نانما ڈول“ نے تباہی مچادی ہے اور 250 پچاس کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواو?ں نے گاڑیوں کو الٹ کر رکھ دیا۔اس کے نتیجے میں سمندری طوفان سے دو افراد ہلاک، نوے سے زائد خمی اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جاپان میں سمندری طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، دو سو پچاس کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواو?ں نے گاڑیوں کو الٹ کر رکھ دیا۔طوفان کے باعث کئی فٹ اونچی لہریں ساحل پرآگئیں، جس کے بعد خراب موسم کے باعث ساحلی علاقوں میں رہنے والے چالیس لاکھ سے زائد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔شدید بارش اور تیز ہواو?ں نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا، ساڑے تین لاکھ گھر بجلی سے سے محروم ہوگئے ہیں۔جنوب مغربی جاپان میں طاقتور سمندری طوفان ننماڈول نے جزیرے کیوشو میں بربادی پھیلانے کے بعد ٹوکیو کا رخ کر لیا۔طوفان ٹلنے تک ٹرینیں، پروازیں اور بحری جہاز کے روٹس کو بند کردیا گیا ہے۔














