وزیراعظم نریندر مودی نے آج انجینئروں کے دن کے موقع پر تمام انجینئروں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہنرمند اور باصلاحیت انجینئروں کا ایک پول ہے جو ملک کی تعمیر میں تعاون کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انجینئرنگ کی تعلیم کیلئے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے پر کام کررہی ہے، جس میں مزید انجینئرنگ کالجوں کی تعمیر شامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ انجینئرز ڈے کے موقع پر ملک M. VSVESVARAYA کی اہم خدمات کو یاد کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہM. VISVESVARAYA کی اہم خدمات انجینئروں کی آنے والی نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی۔ جناب مودی نے سابقہ من کی بات پروگرام کے ایک حصے کو بھی مشترک کیا جس میں انہوں نے اس موضوع پر بات کی تھی۔