جنوبی قصبہ بجبہاڑہ کے کنلون علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب اخروٹ کے درخت سے گر کر ایک شہری کی موت ہوئی ۔ اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کنلون بجبہاڑہ علاقے میں منگل کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب اخروٹ کی فنڈائی کے دوران ایک شہری اخروٹ کے درخت سے گر کر بے ہوش گیا ۔ عین شاہدین کے مطابق گلزار احمد منگلو نامی شہری اخروٹ کی فنڈائی میں مصروف تھا جس دوران وہ اچانک درخت سے نیچے گر کر بے ہوش ہو گیا ، جس کے بعد اسکو اسپتال پہنچنے کی کوشش کی تاہم ڈاکٹروںنے اسکو وہاں مردہ قرار دیا ۔ علاقے میں آخروٹ کے درخت سے گر کر شہری کے موت کی خبر پھیلتے ہی وہاں کہرام مچ گیا اور علاقے میں قیامت کے مناظر دیکھنے کو مل رہیں تھے ۔ ادھر پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔