شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے واگورہ علاقے میں سوموار کو اُس وقت خوف و دہشت پھیل گئی جب علاقے میں ایک ریچھ نمودار ہوا جس نے ایک کم عمر لڑکے پر حملہ کرکے لقمہ اجل بنادیا۔ معلوم ہو اہے کہ احسان احمد شاہ جو کہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا تو اچانک وہاں ایک ریچھ نمودار ہوا جس نے بچے پر حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا ہے ۔ آس پاس لوگوں نے اگرچہ ریچھ کے چنگل سے بچے کو بچالیا تاہم وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاکر کم عمر لڑکا فوت ہوا۔ پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیم جائے موقع پر روانہ کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی وائلڈ لائف کی ٹیم بھی علاقہ کی طرف گئی ہے جو ریچھ کو قابو کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔