ADVERTISEMENT
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی(ایس آئی اے ) کی جانب سے آج پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کے خلاف سرینگر کی ایک عدالت میں چارج شیٹ دائر کیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ وحید الرحمان پرہ کے خلاف ایف آئی آر نمبر 31/2020پی ایس سی آئی کے کے تحت کیس درج ہے ۔ وحید پرہ پر الزام ہے کہ وہ جموں کشمیر میں مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی معاونت کررہے تھے ۔ وحید پرہ کو سال 2019میں اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب جموں کشمیر سے دفعہ 370ہٹایا گیا اور بہت سارے مین سٹریم لیڈران کو یا تو گرفتار کرلیا گیا تھا یا پھر انہیں خانہ نظر بند کیا گیا تھا ۔
ADVERTISEMENT