درہال راجوری میں لینڈ سلائڈنگ کے دوران جل شکتی میں تعینات ڈیلی ویجر موقع پر ہی از جان ہوا جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔ اتوار کے روز درہال راجوری کے سرن سمبلی علاقے میں جل شکتی کے ملازمین واٹر سپلائی پائپ کی مرمت کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک پہاڑی سے مٹی کا تودا گر آیا جس وجہ سے تینوں اس میں دب گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں تینوں کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ڈیلی ویجر محمد شبیر کو مردہ قرار دیا۔ حادثے میں دو مزید افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ایس ایس پی راجوری نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔