اس اہم معاملے میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کام کررہی ہے ۔ وزیر سکینہ ایتو
سرینگر/تعلیم صحت امدادباہمی کی وزیرسکینہ یتو نے ایک نیوز چینل کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہاکہ ریزرویشن کامعاملہ انتہائی حساس ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے سب کمیٹی نے کام کرنا شروع کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ ہرطبقہ کے لوگوں کے ساتھ بات کی جائے گی ان سے تجویز لی جائے گی پھرایک مفصل رپورٹ سرکار کوپیش کی جائےگی ۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی طبقہ کو مایوس نااُمید ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ منصفانہ اقدامات اٹھائے جائےں گے جن طبقوں کو فی الحال ریزرویشن دے دی گئی ہے انہیں خدشات کاشکارہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔اوپن مرٹ میں آنے والے نوجوان لڑکے او رلڑکیاں بھی جموںو کشمیرکے شہری ہیں عوام کابھی حق ہےں انہیں مایوس نہیں کیاجائےگا ۔ایک ایساحل سامنے لایاجائےگاجوسب کےلئے قابل قبول ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ سرکار نے سب کمیٹی کاقیام مسئلے کو حل کرنے کے لئے عمل میںلایاہے ۔جموں وکشمیرمیں بالعموم اوروادی کشمیرمیںعوام کوبہتر سے بہترسہولیت فراہم کرنے کے معاملے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میںسکینہ ایتو نے کہاکہ وزیراعلیٰ بذات خود وادی کشمیرمیں خیمہ زن ہے ہر ایک سہولیت کاوہ باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں ۔میٹنگوںکاانعقاد کررہے ہیںتاکہ عوام کوپریشانیوں میں مبتلانہ ہوناپڑے ۔انہوں نے کہابجلی کی فراہمی پینے کے پانی کی فراہمی کودور کرناطبی سہولیات کوبہتربناناسرکار کی ترجیحات میں ہے اسی لئے سرکار وجود میںآئے ہے کہ ہم لوگوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کرسکیں۔انہوںنے کہا کہ ریزرویشن کے معاملے پر پی ڈی پی سمیت کئی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کی جانب سے سرکار کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے سکینہ ا یتو نے کہاکہ پی ڈی پی کاوجود مٹ گیاہے ا سے یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ریزرویشن کے معاملات پرسیاست کرے جب عوام نے انہیں مسترد کردیاتو انہیں یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوام کے ان مسائل کواُبھارے جن سے جذبا ت احساسات مجروح ہوتے ہےں۔













