سرینگر/سرینگر میونسپل کارپوریشن کے تحت آنے والے مزید دو علاقوں میں وکست بھارت یاترا کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔وکست بھارت یاترا سنکلپ یاترا کا کیمپ سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بدھ کے روز سرینگر کے نشاط کے ٹرینگولر پارک اور گورنمنت ہائر سیکنڈری سکول برین نشاط میں منعقد کئے گئے ۔ اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے وکست بھارت میں شرکت کی جنہیں مختلف محکموں کے افسران کی جانب سے سرکاری سکیموں سے آگاہی دلائی گئی ۔ انہوںنے حاضرین کو اپنے اپنے محکموں کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کےلئے چلائی جارہی سکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ اس پروگرام کا مقصد عوام اور سرکاری افسران کے درمیان تال میل قائم کرنا اور دوری کو ختم کرنا ہے ۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے بار ے میں لوگوں کو جانکاری دیتے ہوئے ان سے اس بات کا عزم لیا گیا کہ سال 2047تک اگلے پچیس برسوں میں بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی معیشت بنانا ہے اور اس کےلئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری نبھانے ہوگی۔