ADVERTISEMENT
سری نگر/ جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے شیخ دیپوکے قریبی رشتہ داروں کے لیے 5 لاکھ روپے بطور ایکس گریشیا کو منظوری دی ہے۔ دیپو، جو 29 مئی 2023 کو اننت ناگ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ان کے لواحقین کیلئے یہ اس ایکش گریشیا رقم کو منظور دی۔اس کے علاوہ ایل جی نے جموں میں آج ایک المناک بس حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کو 5-5 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کے لیے 50,000 فی کس دینے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو علاج کا خیال رکھنے اور سوگوار خاندانوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ADVERTISEMENT