سمارٹ سٹی کے تحت تجدید شدہ مارکیٹ کے تاجر پر امید ،یوٹی انتظامیہ کی سراہنا
سری نگ/سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے ابتدائی مرحلے میں تجدید شدہ معروف مارکیٹ ’پولو ویو اپنی نئی تزئین و زیبائش مقامی و بیرونی خریداروں کو اپنی جانب راغب کرنے میں پور طرح تیار ہے اور یہاں کے تاجروں کو امید ہے کہ اس نئے طرز پر مزین مارکیٹ میں خریداروں کی ریل پیل دیکھنے کو ملے گی ۔واضح رہے کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے ابتدائی مرحلے میں پولو ویو مارکیٹ جو بیشتر بیرونی سیاحوں کا دلچسپ شاپنگ مرکز ہے ،اب مزید کاروبار کو بڑھا دیکھ سکے گا ۔پولو ویو مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق مارکیٹ میں جاری تعمیراتی کام کے باعث تاجر برادری نے اب تک کاروبار میں کمی دیکھی ہے۔ انہوں نے اپنی موجودہ امید کا اظہار کیا کہ معروف مارکیٹ کی تبدیلی مزید خریداروں کو راغب کرے گی۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گذشتہ روز مارکیٹ کی بحالی کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کیا ۔ایل جی نے اس موقعے پر کہاکہ لال چوک کے بازار دہلی، چندی گڑھ اور دیگر شہروں سے ملتے جلتے نظر آئیں گے ۔تاجروں کے مطابق یہ مارکیٹ اپنی نوعیت کی پہلی پیدل چلنے والی منڈی ہوگی اور اس سے تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، جو حالیہ برسوں میں زوال پذیر ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پروجیکٹ کی تکمیل کے دوران انتظار کیا اور اب وہ امید کر رہے ہیں کہ صارفین بڑی تعداد میں مارکیٹ میں آ کر اپنی محبت کااظہار کریں گے ۔پوپوویو کے تاجروں کا کہنا ہے کہہم نے اس تزئین و آرائش والے بازار کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ایک طویل عرصے سے اسمارٹ سٹی کے حکام کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ یہ پہلی قسم کی مارکیٹ ہوگی جہاں لوگ خریداری کر سکتے ہیں اور کچھ معیاری وقت گزار سکتے ہیں۔ مارکیٹ کو متعدد سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ مقامی اور غیر مقامی خریداروں کا مرکز ہو۔انہوں نے کہا کہ تمام تاجر گاہکوں کے استقبال کے لیے تیار ہیں کیونکہ مارکیٹ میں تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔پہلے تعمیراتی کام کی وجہ سے گاہک اس بازار سے دور رہتے تھے۔ اب ہم بتانا چاہتے ہیں کہ مارکیٹ تمام سہولیات کے ساتھ ان کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔سری نگر سمارٹ سٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ بازار ایک ایسے قسم کا ہوگا جس میں متعدد سہولیات ہوں گی جو اسے قابل رسائی اور پرکشش بنائے گی۔














