تلاشی آپریشن جاری ، مزید گرفتاریاں متوقع /پولیس
سرینگر26 فروری/// پونچھ ضلع کے سرحدی گاوں دیگوار میں تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسزنے تین کلو ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے دیگوار سیکٹر میں اتوار کی صبح تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران دیگوار سیکٹر میں جھاڑیوں میں چھپائے گئے منشیات کے پیکٹ برآمد کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے سے تقریباً تین کلو منشیات برآمد کی گئی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ابتدائی چھان بین کے دوران تین مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات اور علاقے میں تلاشی کارروائی ابھی بھی جاری ہے۔














