سرینگر 15 فروری// منشےات فروشوں کے خلاف اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام ، کولگام اور بارہمولہ پولیس نے 04 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی مادہ برآمدکرکے ضبط کی۔منشیات کے خلاف اپنی کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔علمدار کالونی کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران تھانہ چرار شریف کی پولیس پارٹی نے مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص کو روکا ا، پولیس پارٹی کو دیکھ کر اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے اسے پکڑ لیا۔ اس کی ذاتی تلاشی کے دوران، اس کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی اشاعہ برآمد ہوا۔ اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور اس کی شناخت گوہر احمد پرہ ولد غلام احمد پرہ ساکن سربن چرار شریف کے طور پر ہوئی ہے۔تھانہ پولےس چرارشرےف نے اس سلسلے مےں کےس زےر اےف آئی آر نمبر 10/2023 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذےد تفتیش شروع کی ۔اسی دوران کولگام پولیس نے یارو وتیگام کراسنگ کے نزدےک پولےس نے ایک ناکہ لگایا اور چیکنگ کے دوران، ایک پیدل چلنے والا محمد الطاف میرولد عبدالاحد ساکن وتیگام نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ لیکن پولیس پارٹی نے اس کا پیچھا کیا اور تدبیر سے اسے پکڑ لیا۔ اس کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 112 گرام چرس جیسے ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔تھانہ پولےس دھمال ہانجی پورہ کولگام نے اس کے خلاف کےس زےر ایف آئی آر نمبر 05/2023 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔ اس کے علاوہ بارہمولہ پولےس نے منےشات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اےس ڈی پی او پٹن کی زےر نگرانی مےں پولےس پارٹی وسن نے گوشبوگ پٹن کے نزدےک ناکہ چےکنگ بعمل لائی دوران چےکنگ پولےس نے اےک منشےات فروش جس کی شناخت خورشےد احمد شےخ ولد عبدالغفار شےخ ساکن سانگری کانلی باغ کوگرفتارکےا اس کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 70 گرام چرس جیسی مادہ برآمد ہوئی اور اسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔ تھانہ پٹن میںمتعلقہ دفعات کے تحت کےس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ بارہمولہ پولےس نے منشےات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اےک منےشات فروش کو گرفتارکےا۔ ایس ڈی پی او پتن کی نگرانی اےزےکٹو مجسٹرےٹ کی موجودگی مےں پولےس نے حجام محلہ پلہن پٹن مےں عبدل کرےم لون ولد محمد اکبر لون کے مکان پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی کے دوران 15 کلو اور 800 گرام ممنوعہ پوست بھوسے جیسی مادہ برآمد کی گئی۔ ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی مےں مذکورہ منشیات فروش کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ تھانہ پولےس پٹن مےں کےس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ . . ۔













