Daily Aftab
1 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

رواں ماہ کے آخر تک موسمی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہوگا / محکمہ موسمیات

by Online Desk
27 نومبر 2022
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی میں شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے بیچ کشمیر میں درجہ حرارت کافی نیچا چلا گیا جبکہ سرینگر میں ایک مرتبہ پھر منفی 2.1ڈگری کے ساتھ رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔مشہو ر سیاحتی مرکز پہلگام اور جنوبی ضلع شوپیان سب سے سرد ترین مقام رہے جہاں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 3.4اور منفی 3.7ڈگری درج کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی آئندہ کچھ دنوں تک موسم مجموعی طو ر پر خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ اسی دورا ن شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سی این آئی کے مطابق رواں ماہ کے ابتدائی دنوں سے وادی میں شدت کی سردی جاری ہے ۔ شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ نکلی تھی تاہم بعد میں موسمی صورتحال مسلسل دگر گوں ہوئی اور شبانہ درجہ حررات میں کافی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں ایک مرتبہ پھر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جس دوران شبانہ درجہ حرارت منفی 2.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو کہ شہر میں سال کے اس وقت کے معمول سے اب تک کا سیزن کا سب سے کم ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات کی طرح تھا۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 1.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مشہو ر سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.4ڈگری سیلشس درج کیا گیا جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میںگزشتہ رات منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ سیلشس درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان میں بھی رات کا درجہ حرارت منفی 3.7ڈگری سیلشس درج ہوا اورشوپیان بھی وادی کشمیر میں سرد ترین علاقہ درج ہوا ۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھاجبکہ کرگل میں منفی 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ، لیہہ میں منفی 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام دراس میں پارہ منفی 11.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر وادی میں سردی کی شید لہرجاری رہنے کے نتیجے میںلوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ عام لوگوں کے علاوہ بچوں اور ضعیف العمر افراد کو گھروں سے باہر نکلنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ چھوٹے بچے اور بزرگ سردی کی شدت کی وجہ سے اپنے ہی گھروں میں مقید ہوکے رہ گئی۔ جبکہ بزرگوں کو سردی کی وجہ سے ہڑیوں اور جوڑوں میں درد میں اضافہ ہوا ہے ۔خیال رہے کہ وادی کشمیر میں چلہ کلان کی آمد سے قبل ہی شدید سردی کے لہر کے باعث اہلیان وادی کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ رات کے دوران درجہ حرارت منفی ریکارڈ ہونے کے باعث لوگ شدید ٹھنڈ کے چلتے بہت سارے پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

اسی بارے میں

 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
سرینگر میں تیز دھار والے آلات کی عوامی فروخت اور رکھنے پر پابندی
تازہ ترین خبریں

سرینگر میں زارو گن فیکٹری کے قریب چاقو حملہ، ایک شخص زخمی

27 نومبر 2025
کولگام پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش 
تازہ ترین خبریں

جموں پولیس نے آن لائن شدت پسندی سے جڑے 19 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا

27 نومبر 2025
جموں و کشمیر

اہلیہ پروفیسر محمد یاسین قادری رحلت کرگئیں

27 نومبر 2025
چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا

03 اکتوبر 2025
ابتر موسمی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار رہیں ، وزیر اعلیٰ کی ضلعی اور محکمہ جات کے افسران کو ہدایت
تازہ ترین خبریں

ابتر موسمی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار رہیں ، وزیر اعلیٰ کی ضلعی اور محکمہ جات کے افسران کو ہدایت

03 اکتوبر 2025
8.2% سالانہ ترقی کے ساتھ ہندوستان کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حکام
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کی  معیشت  کا2.65 لاکھ کروڑ روپے تک  پہنچنے کا امکان

02 اکتوبر 2025
Next Post
کپوارہ اورسوپورمیں سڑک حادثات میں دو افراد لقمہ اجل

ادھم پور روڈ حادثہ میں 4 افراد لقمہ اجل

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

رواں ماہ کے آخر تک موسمی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہوگا / محکمہ موسمیات
جموں و کشمیر

رواں ماہ کے آخر تک موسمی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہوگا / محکمہ موسمیات

27 نومبر 2022
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
جسٹس تاشی ربستن نے ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اودھمپور میںلیگل ایڈڈ یفنس کونسل کیلئے نئے بلاک کا اِفتتاح کیا
تازہ ترین خبریں

جسٹس تاشی ربستن نے ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اودھمپور میںلیگل ایڈڈ یفنس کونسل کیلئے نئے بلاک کا اِفتتاح کیا

25 جولائی 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d