بارہمولہ میں ایک سیکوٹی سوار اُس وقت از جان ہوا جب ایک جی سے بی نے اسے ٹکر ماردی ۔ معلوم ہوا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرینگر گلمرگ شاہراہ پر سوموار کی شام کو چچلورہ کنزر علاقے میں ایک جے سی بی نے سیکوٹی سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوا ۔ زخمی شخص کو اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ مہلوک شخص کی شناخت جاوید احمد گوجری ولد شوکت احمد گوجری ساکن ابورا کنزر کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میںکیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شرو ع کردی ہے ۔












