بیجنگ، ۹اگست (یو این آئی) چین نے منگل کو اس سال ملک کے جنوبی ساحل تک پہنچنے والے ساتویں طوفان کے لیے ہنگامی صورت حال کے چوتھے درجے کو فعال کر دیا۔ریاستی فلڈ کنٹرول اور خشک سالی کے امدادی ہیڈ کوارٹر نے گوانگ ڈونگ، گوانگسی، ہینان، فوجیان اور دیگر صوبوں میں طوفان اور ٹائفون کی وجہ سے ہونے والی شدید بارش کے پیش نظر ہنگامی ردعمل کا آغاز کیا۔توقع ہے کہ طوفان بدھ کی دوپہر اور شام کے درمیان ہینان جزیرے کے شمال مشرقی ساحل سے گوانگ ڈونگ صوبے کے مغربی ساحل تک پہنچے گا۔جنوبی بحیرہ چین، کیان زو آبنائے کے ساتھ ساتھ گوانگ ڈونگ اور ہینان جزیرے کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔ طوفان سے متاثرہ گوانگ ڈونگ اور ہینان جزیرے کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش ہوگی، جب کہ گوانگ ڈونگ کے جنوبی ساحلی علاقوں میں شدید بارش ہوگی۔چین میں چار درجے کا فلڈ کنٹرول ایمرجنسی رسپانس سسٹم ہے ، جس میں لیول ون سب سے زیادہ شدید ہے ۔