وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کے جانشین کے نام کا اعلان آج کو کیا جائے گا
کولمبو، 14 جولائی (یو این آئی/ایجنسیز) سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے جمعرات کی دوپہر مالدیپ سے روانہ ہوکر سنگاپور پہنچ گئے جبکہ وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کے جانشین کے نام کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسٹر راجا پاکسے ، جو سری لنکا کی فضائیہ کے ایک جیٹ میں مالے گئے تھے ، آج سعودی عرب کے جہاز سے سنگاپور کیلئے روانہ ہوئے ۔ مسٹر راجا پاکسے نے اپنی اہلیہ اور دو سیکورٹی افسران کے ساتھ کولمبو سے ٹیک آف کیا تھا۔ صدر کو مالدیپ کی دفاعی فورس کے خصوصی دستوں کے ذریعہ طیارے تک لے جایاگیا۔ کولمبو کے ایم پی نے ٹویٹ کیا کہ مسٹر وکرما سنگھے کی طرف سے پارلیمنٹ کے اسپیکر کی طرف سے وزیر اعظم کے لیے متفقہ نامزدگی تجویز کی درخواست کے جواب میں اپوزیشن جماعتیں آج مختلف جماعتوں اور گروپوں سے بات چیت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کل صبح 10 بجے تک اسپیکر کا نام دیں گے ۔ سری لنکائی فوج نے جمعرات کو کولمبو میں حکومت مخالف مظاہرین کو پہلی وارننگ جاری کی۔ وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ہر قسم کے تشدد سے باز رہے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔ مسلح افواج نے ایک بیان میں کہاکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی املاک، اہم تنصیبات، حساس مقامات اور انسانی جانوں کی حفاظت کریں اور اگر صورتحال ہاتھ سے نکلتی ہوئی نظر آتی ہے تو طاقت کے استعمال سے نہیں ہچکچائیں گے ۔ گوٹابایا راجا پاکسے کا جمعرات کو استعفیٰ نہ پہنچنے اورپورے ملک میں حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ صدر مہندا یاپا ابھے وردھنے قانونی مشورے پر غور کر رہے ہیں کہ آیا صدر گوٹا بایا راجا پاکسے کا عہدہ بغیر استعفیٰ کے خالی کیا جا سکتا ہے کیونکہ ملک میں حالات بدستور خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ مہانائیکے تھیراس نے اسپیکر کو فوری طور پر طلب کرتے ہوئے ان سے پارلیمنٹ بلانے اور امن و امان بحال کرنے کو کہا ہے ۔














