یوکرین میں روس کی جارحانہ صلاحیت متاثر ہو رہی ہے، برطانیہ
لندن: ۸۱ مارچ (یو این آئی) یوکرین پر حملے میں روسی فوج کو رسد اور فوجی مسائل کا سامنا ہے۔ برطانوی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی ہے۔ اپنی تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ میں وزارت نے کہاکہ فوج اور جہازوں کی نقل مکانی، فضائی کنٹرول کی کمی اور پل بنانے کی محدود صلاحیتوں کے علاوہ، روسی فوجیوں کو بنیادی ضروریات جیسے لاجسٹکس (خوراک اور ایندھن) کی کمی کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ یوکرین کے متواتر جوابی حملوں کی وجہ سے روس اپنی سپلائی لائنوں کی حفاظت کیلئے بڑی تعداد میں فوجیوں کو واپس بلانے پر مجبور ہے۔ جس سے روس کی جارحانہ صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔تاہم وزارت نے روس کے اسٹریٹجک اقدامات کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔