سرینگر/ نیوز ڈیسک/ ایک مال بردار بحری جہاز میں آگ لگنے سے پورشے، آوڈیز اور بینٹل جیسی چار ہزار سے زائد قیمتی گاڑیاں جل گئیں۔ اس جہاز کو جس میں یورپی بندرگاہ آزورس کے قریب آگ لگی ،دھکیل کر کسی یورپی ملک یا بہاماس لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جہاز پر لدی الیکٹرک کاروں کی بیڑیوں میں آگ لگ گئی تھی اورجہاز پر آگ بجھانے کیلئے ماہرین اور آلات موجود نہیں تھے لیکن یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہوسکی کہ آیا سب سے پہلے آگ کاروں کی بیڑیوں میں لگی تھی یا کسی اور جگہ ؟ کیبیکاس نے کہا کہ جہاز اس وقت بھی ایک سرے سے دوسرے سرے تک جل رہا ہے ، پانی کی سطح سے تقریبا پانچ میٹر اوپر سب کچھ جل رہا ہے۔ کیبیکاس نے کہا کہ جہاز کو کھینچ کر لے جانے والی کشتیاں جبرالٹر اور نیدر لینڈ زسے آرہی ہیں ، جن میں سے تین بدھ تک پہنچ جائیں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ جہاز اتنا بڑا تھا کہ اسے کھینچ کرقریبی ازورس بندرگاہ تک نہیں لایا جاسکتا تھا کیونکہ اس سے بندرگاہ کے تجارتی جہازوں کے راستے مسدود ہونے کا خدشہ تھا۔