پولیس نے دو سابق فلائٹ اٹینڈنٹ گرفتار ، اومیکرون سے متاثر
ہانگ کانگ(یو این آئی/ڑنہوا) ہانگ کانگ پولیس نے کیتھے پیسیفک کے دو سابق فلائٹ اٹینڈنٹ کو انسداد وبا کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے منگل کو یہ معلومات دی۔ پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ پیر کے روز کیتھے پیسیفک سے دو سابق فلائٹ اٹینڈنٹ کو انسداد وبا کے مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا، ”تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ دونوں افراد 24 دسمبر اور 25 دسمبر 2021 کو امریکہ سے ہانگ کانگ پہنچے تھے۔ قرنطینہ کے دوران، دونوں 25 اور 27 دسمبر کو ہانگ کانگ کے امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ضروری سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔ دونوں بعد میں کووڈ-19 کی ایک نئی شکل اومیکرون سے متاثر پائے گئے اور انہیں علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد دونوں نے مبینہ طور پر اپنے دوستوں سے ملاقات کی اور کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا، جس کی وجہ سے کمیونٹی میں کورونا پھیل گیا۔ ضمانت پر رہا ہوئے دونوں لوگوں پر نو فروری کو الگ الگ عدالتوں میں مقدمہ چلے گا۔ واضح رہے کہ روک تھام اور ڈیسیز کنٹرول کے اصولوں کے مطابق ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے کو چھ مہینے کی سزا اور پانچ ہزار ہانگ کانگ ڈالر کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔