ADVERTISEMENT
کوالالمپور(یو این آئی/ اسپوتنک) ملیشیا میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 41 ہو گئی ہے جبکہ آٹھ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ اس سے قبل یہ رپورٹ آئی تھی کہ سیلاب میں 27 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ اس وقت سیلاب سے 26 مرد، 13 خواتین اور دو بچوں کی موت ہو گئی ہے ۔ دا سٹار اخبار نے انسپکٹر جنرل آف پولیس عکریل ثانی عبداللہ ثانی کے حوالے سے بتایا کہ مرنے والے 41 افراد میں سے 25 سیلنگور، 15 پہانگ کے رہنے والے تھے اور ایک کیلانتن کا رہنے والا تھا ۔
ADVERTISEMENT