ADVERTISEMENT
واشنگٹن(یو این آئی/ اسپوتنک) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور اسرائیلی وزیر دفاع بینی گنٹز جمعرات کو ایران کے جوہری ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی تیاری کے لیے فوجی مشقیں کرنے کے ممکنہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گے ۔خبر رساں ایجنسی نے ایک سینئر امریکی اہلکار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے ۔امریکی محکمہ دفاع نے اس معاملے میں پوچھے گئے سوال کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔پینٹاگن کے پریس سیکرٹری جان کربی نے بدھ کو کہا کہ مسٹر آسٹن اور اسرائیلی وزیر دفاع ایران کی اشتعال انگیز جوہری پالیسیوں پر بات چیت کریں گے ۔ مسٹر کربی نے اس گفت و شنید کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ADVERTISEMENT