خرطوم(یواین آئی) شورش زدہ سوڈان میں دو قبائل کے درمیان ہونے والی خونریز لڑائی میں 50افراد ہلاک ہوگئے ۔ سوڈانی حکام کے مطابق لڑائی دو افراد کے درمیاں تلخ کلامی سے شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے بندوقوں کی لڑائی میں بدل گئی۔ قبائلی لڑائی میں پہلے دن چھ افراد مارے گئے ۔ دوسرے دن لڑائی میں شدت آگئی اور 40 سے زائد افراد گولیوں کا نشانہ بن کر جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ لڑائی میں آتشیں ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ دوسری جانب سوڈان میں سیاسی اتھل پتھل جاری ہے ۔ خیال رہے گزشتہ دنوں ملک کے فوجی سربراہ نے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو برطرف کر کے اقتدار اپنے ہاتھوں میں لے لیاتھا۔