میلان : اٹلی میں موسم گرما میں ٹینس بال کے برابر اولے پڑنے لگے، جس نے سب کو حیران کردیا ، اولے پڑنے سے 110 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اٹلی میں موسمیاتی تبدیلی نے سب کو حیران کردیا، کالے بادلے چھائے، بجلی کڑکی اور تیز ہواوں کیساتھ بارش ہوئی اور ساتھ ہی اولے بھی برسے ، جس کے باعث گلیاں برفیلے پانی کی ندیاں بن گئیں۔اٹلی کے مَنٹووا اور میلان میں طوفانی بارش کے بعد شدید ڑالہ باری ہوئی، جس میں ٹینس بال کے برابر بھی اولے پڑے ہیں۔ جس کے باعث ایک سو دس افراد زخمی ہوئے۔کہیں گیند نما توکہیں آسمان سے برستے چھوٹے چھوٹے اولےموتیوں کی طرح بکھر گئے۔دس سینٹی میٹر قطر تک کے اولے پڑنے سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، موسم کی خراب صورتحال کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔شہر میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے تاکہ مدد کا کام تیز کیا جاسکے جبکہ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے،ڑالہ باری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوگئے اور متعدد افراد نے اولوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔خیال رہے کہ اس وقت یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ، اسپین اور یونان میں ہیٹ ویو کا راج ہے جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں 41 درجے سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔