زرداری، شہباز شریف اور فضل الرحمان کو آوٹ کرنے کیلئے سوئنگ کی تیاری کر رہا ہوں: عمران خان
اسلام آباد: ۵۲ ستمبر (ایجنسیز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کہ پورے ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں۔ اتوار کو کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’الیکشن کے ذریعے زرداری اور شریف مافیا کو شکست دیں گے۔‘ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اُن کی دولت اور محلات باہر ہیں۔ ’میں ان کا مقابلہ کروں گا اور نوجوانوں نے میرا ساتھ دینا ہے۔‘ عمران خان نے کہا کہ ان کا تین وکٹیں گرانے کا پلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وکٹیں زرداری، شہباز شریف اور فضل الرحمان کی ہے اور ان سوئنگ کی تیاری کر رہا ہوں۔ سابق وزیراعظم نے اپنی تقریر میں بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اپنا ا?رمی چیف اور آئی ایس آئی چیف نہیں چاہیے بلکہ میرٹ چاہیے۔ ’بلاول عمران خان کو نہ اپنا آرمی چیف چاہیے اور نہ ہی آئی ایس آئی چیف چاہیے۔ نہ اپنا چیف جسٹس چاہیے اور نہ نیب کا سربراہ اور نہ اپنا آئی جی۔ عمران خان کو میرٹ پر یہ لوگ چاہیے۔ میرٹ چاہیے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے داماد کے لیے انڈیا سے پاور پلانٹ کی مشینری درآمد کروا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انڈیا سے تجارت بند کی تھی کیونکہ اس نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔ ’انڈیا کے ساتھ تجارت ابھی کھلی نہیں اور مریم نواز کا داماد غیرقانونی طور پر انڈیا سے مشینری لے رہا ہے۔‘