لندن(یواین آئی) برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ایک تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران فیس ماسک کا استعمال دنیا بھر میں عام ہوگیا ہے ۔اب یہ دریافت کیا گیا ہے کہ جب لوگ فیس ماسک کا استعمال کرتے ہیں تو کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ 53 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ یہ بات اس حوالے سے ہونے والی پہلی عالمی تحقیق میں سامنے آئی۔ ویکسینز محفوظ اور زندگیاں بچانے کے لیے م¶ثر ہیں مگر ان سے 100 فیصد تحفظ نہیں ملتا، جبکہ بیشتر ممالک میں اب تک ہر شہری کی ویکسینیشن نہیں ہوئی اور ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ ویکسینز کورونا وائرس کی ابھرتی اقسام کے پھیلا¶ کو روک سکیں گی یا نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس نئے جامع تجزیے میں کووڈ سے بچا¶ کے لیے م¶ثر سمجھی جانے والی احتیاطی تدابیر بشمول فیس ماسک کا استعمال، سوشل ڈسٹنسنگ اور ہاتھ دھونے سے بیماری سے تحفظ کی شرح کی جانچ پڑتال کی گئی۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فیس ماسک کا استعمال، سوشل ڈسٹنسنگ اور ہاتھ دھونا تمام کووڈ کیسز کی شرح میں کمی کے لیے م¶ثر اقدامات ہیں، مگر فیس ماسک سب سے زیادہ م¶ثر ہے ۔