ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 530514 تک پہنچ گئی
نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وبا سے تین مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 530514 تک پہنچ گئی ہے ، شرح اموات 1.19 فیصد ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.76 کروڑ ویکسین لگائی گئیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 1016 نئے کیسزکے ساتھ ہی اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 44663968 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے 1385 لوگ صحت مند ہوئے ہیں، جس سے اب کورونا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر44120267 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اسی دوران پانچ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور دوسری ریاستوں اور خطوں میں اس دوران کورونا کے معاملات میں کمی آئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹر میں کووڈ-19 انفیکشن کے 98 کیسز کم ہو کر 1320 پر آ گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 7984094 ہو گئی ہے ، اسی عرصے میں اس وبا سے دو مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 148398 ہو گئی ہے ۔ قومی راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے تین کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں ایکٹیو کیسز کم ہو کر 228 ہو گئے ہیں اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1979903 ہو گئی ہے ۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران کسی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 26513 پر مستحکم ہے ۔