غیر منظم مزدوروں کی شرکت‘ ملک کی ترقی کیلئے بہت اہم ہے۔ مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں غیر منظم کامگروں کے بدولت ملک کی ترقی ممکن ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ۔27 کروڑغیرمنظم کارکنوں کو، ای-شرم پورٹل کے قومی اعدادوشمار میں رجسٹریشن کرکے ایک نئی شناخت حاصل ہوئی ہے اور 38 کروڑ غیرمنظم کارکنوں کو سماجی تحفظ کے فنڈ سے فائدہ پہنچاہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں غیرمنظم مزدوروں کی حصہ داری بہت اہم ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں آج وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کروڑوں غیرمنظم کارکنوں کی زندگی آسان بنانے کیلئے لگاتار کامکررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی اسکیموں سے، ان مزدوروں کے سماجی تحفظ کی یقین دہانی ہوئی ہے اور کووڈ وبا کے دوران ان کی مدد کیلئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ حکومتنے مزدوروں سے متعلق 29 قوانین کو آسان بناتے ہوئے چار ضابطے ترتیب دیئے ہیں۔27 کروڑغیرمنظم کارکنوں کو، ای-شرم پورٹل کے قومی اعدادوشمار میں رجسٹریشن کرکے ایک نئی شناخت حاصل ہوئی ہے اور 38 کروڑ غیرمنظم کارکنوں کو سماجی تحفظ کے فنڈ سے فائدہ پہنچاہے۔مائی گرینٹ کارکنوں کے خوراک کےتحفظ کو بھی ایک ملک ایک راشن کارڈ کے تحت یقینی بنایا گیاہے۔اس کے لیے انہیں یہ سہولتدی گئی ہے کہ وہ پورے ملک کی پانچ لاکھ راشن دکانوں میں سے کسی بھی دکان سے راشن حاصلکرسکتے ہیں۔ پردھان منتری Savnidhi یوجنا کے تحت خوانچہ فروشوں کو آسان قرض کی سہولت فراہم کیجارہی ہے۔ ابھی تک 30 لاکھ خوانچہ فروشوں نے قرضے حاصل کئے ہیں‘ جن کی مالیت 3 ہزارکروڑ روپے سے زیادہ کی ہے۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا نے غیرمنظم مزدوروں کے ہنرکو بہتربنانے میں کلیدی رول ادا کیاہے۔ پرائم منسٹر شرم یوگی مان دھن یوجنا کے تحتتین ہزار روپے فی ماہ پنشن کی یقین دہانی کی گئی ہے۔ ابھی تک 46 لاکھ سے زیادہ غیرمنظمکارکنوں نے اس اسکیم لیے اپنا نام درج کرایاہے۔