ممبئی، 20 دسمبر (یو این آئی) کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے معاملوں کی وجہ سے عالمی سطح پر کمزور سگنلز کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر ہمہ گیر فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ دھڑام سے گرگیا۔ سینسیکس 56 ہزار پوائنٹس سے 1189/73 پوائنٹس گر کر 55822/01 پر اور نفٹی 384/80 پوائنٹس گر کر 16600/40 پوائنٹس پر آگیا۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1189/73 پوائنٹس گر کر 55822/01 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 384/80 پوائنٹس گر کر 16600/40 پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زیادہ فروخت دیکھی گئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 3/42 فیصد گر کر 23702/91 پوائنٹس پر آگیا اور اسمال کیپ 3/31 فیصد گر کر 27514/42 پوائنٹس پر آگیا۔ بی ایس ای میں شامل تمام گروپ گراوٹ میں تھے ،

رئیلٹی سب سے زیادہ 4/74 فیصد گر گئی۔ بی ایس ای پر کل 3567 کمپنیوں کا لین دین ہوا، جن میں سے 2699 میں کمی اور 746 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 122 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ عالمی سطح پر ایک ہمہ جہت فروخت ہوئی۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 1/34 فیصد، جرمنی کا ڈی ای ایکس 2/07 فیصد، جاپان کا نکی 2/13 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1/93 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1/07 فیصد گر گیا۔