نئی دلی/اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے بدھ کے روز ملک میں بیٹری توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام کے قیام کے لیے 3,760 کروڑ روپے کے فنڈنگ کو منظوری دے دی ہے ۔وزیر نے کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پورے 3,760 کروڑ روپے کے قابل عمل فرق کی فنڈنگ مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔یہ فنڈ 2030-31 تک پانچ قسطوں میں جاری کیا جائے گا اور 4,000 میگاواٹ گھنٹے ذخیرہ کرنے میں مدد ملے گی۔ٹھاکر نے کہا کہ قابل عمل فرق کی فنڈنگ سے 9,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔ہندوستان کا مقصد اپنی توانائی کی 50 فیصد ضروریات کو قابل تجدید توانائی اور غیر فوسل توانائی کے ذرائع سے پورا کرنا ہے۔













