ADVERTISEMENT
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک شخص کی کرنٹ لگنے سے موت واقعہ ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ منگل کی دیر شام بڈگام ضلع کے شولی پورہ گاو¿ں میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت علی محمد گنائی ولد محمد سلطان گنائی ساکنہ شولی پورہ گاو¿ں کے طور پر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔یادرہے چند روز قبل اسی ضلع میں ایک نوجوان اپنے گھر پر محرم کا بینر لہراتے ہوئے بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔
ADVERTISEMENT














