ایک لاکھ 17 ہزار مریضوں نے جان لیوا وبا کو شکست دی
نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں کورونا متاثرین کی مسلسل کم ہوتی ہوئی تعداد کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کے تقریباً 45 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ اس کے مقابلے میں تقریباً ایک لاکھ 17 ہزار مریضوں نے جان لیوا وبا کو شکست دی ہے ۔ہفتہ کے روز ملک میں 49,16,801 افراد کو کورونا سے بچا¶ کے ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 1,72,81,49,447 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 44,877 نئے کیسز درج ہوئے ہیں ، اس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 4,26,31,421 تک پہنچ گئی ہے ۔ کورونا سے 684 افراد جاں بحق بھی ہو ئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5,08,665 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 117591 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 41585711 ہو گئی ہے ۔ کووڈ 19 کے فعال مریضوں کی تعداد 73398 سے گھٹ کر 537045 رہ گئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی شرح 1.26 فیصد ہے جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح 97.55 فیصد ہے ۔ریاست کیرالہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے ، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یکٹیو کیسز 24062 سے گھٹ کر 182118رہ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 38819 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 6152076 ہو گئی ہے جبکہ 145 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 62053 ہو گئی ہے ۔ دوسرے نمبر پر ریاست مہاراشٹرا ہے جہاں کورونا کے ایکٹیو کیسز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران8659 سے گھٹ کر 56206 رہ گئے ۔ اس دوران ریاست میں 12986 لوگ صحت مند ہوئے جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7639854 اور اس اس جان لیوا وبا سے مزید 32 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 143387 ہوچکی۔ریاست تمل ناڈو میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8359 سے گھٹ کر 47643 رہ گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 11154 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3348419 جب کہ مزید 17 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 37904 ہو گئی ہے ۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 1364 سے گھٹ کر 15276 رہ گئے ہیں اور وائرس سے چھٹکارا پانے والوں کی مجموعی تعداد 2018074 اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23391 ہو گئی ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1962 سے گھٹ کر 13674 رہ گئے ہیں، جب کہ اس عرصے کے دوران کسی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 4106 پر مستحکم ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس ریاست میں 765239 مریضوں نے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کی ہے ۔ ریاست مغربی بنگال میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 700 سے گھٹ کر 13,484 رہ گئے ہیں اور مزید 25 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20990 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 1975915 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز481 سے گھٹ کر 4331 پر رہ گئے ہیں، جب کہ 1388 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد اس وبا سے آزاد ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1820125 ہو گئی ہے ۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26060 ہو گئی ہے ۔