ڈوروں اننت ناگ میں 45سالہ شخص کی نعش پرُاسرار طور پر برآمد
وسطی ضلع گاندربل میں 18جوان نے پاور کنال میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا،جنوبی کشمیر کے ویری ناگ ڈوروں اننت ناگ میںپنزوں برج کے نزدیک 45سالہ شخص کی نعش برآمد ۔اطلاعات کے مطابق کنگن گاندبل کے علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گیاجب 18سالہ لڑکے کی نعش پاور کنال سے برآمد کی گئی ۔مقامی لوگوں کے مطابق بلال احمدولد محمداسماعیل نامی 18سالہ نوجوان بارہ فروری کو لاپتہ ہوگیاتھا لواحقین نے ا سے ہرممکنہ جگہ پرتلاش کیاتاہم اس کے بارے میں کوئی اتہ پتہ معلوم نہیں ہو سکا ۔مقامی لوگوں کے مطابق گھرسے نکلنے کے بعد مزکورہ نوجوان نے پاور کنال میں چھلانگ لگا دی جسے وہ غرق آب ہوا اور ا سکی موت واقع ہوئی دوسرے دن اس کی نعش نہر میں پائی گئی مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں پولیس کوآگاہ کیاپولیس پارٹی جائے موقع پرپہنچ گئی نعش کواپنی تحویل میں لے کر ضابطے پورے کئے اور میت آخری رسومات کے لئے لواحقین کوسونپ دی۔ پولیس نے دفعہ 174کے تحت کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔ادھرڈوروں اننت ناگ کے ویری ناگ میں پنزوں برج کے نزدیک مقامی لوگوں نے ایک نعش پائی اورا س ضمن میں پولیس کوآگاہ کیا۔پولیس پارٹی جائے موقع پرپہنچ گئی نعش کواپنی تحویل میں لیاقانونی ضابطے پورے کئے ۔ایس ایچ او ڈوروں نظیراندرابی کے مطابق مزکورہ شخص کی شناخت نظیراحمدڈار ولد مرحوم غلام محمدساکنہ شمسی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے مزکورہ شخص کی ہلاکت کے بارے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔