رام بن میں راج گڑھ نامی علاقے میں اُس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک ٹیمپو گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹیمپو میں سوار 5افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ضلع رام بن کے کمشنر نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔اطلاعات کے مطابق رام بن ضلع کے راج گڑھ نامی علاقے میں منگل کے روز اُس وقت پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے جب ایک ٹیمپو حادثے کا شکار ہوا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیموں راج گڑھ ۔ کاستی گھر کے نزدیک ٹیمپو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 5افراد موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ اس حادثے میں مزید دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ راج گڑھ پولیس نے بتایا کہ حادثہ سے متعلق رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ضلع کمشنر رام بن نے بتایا کہ سبھی مہلوکین کی شناخت کا کام جاری ہے اور شناختی عمل مکمل ہونے کے بعد ان کو آخری رسومات کےلئے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔