عمر رسیدہ افراد، ابدی مرض میں مبتلاءافراد اور بچوں کےلئے پریشانی پیدا ہوسکتی ہے/ڈاک
ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ ویکسین کے دونوں ڈوز لینے والے افراد کو اومیکرون سے زیادہ پریشانی نہیں ہوگی ۔ ڈاک نے کہا ہے کہ اگرویکسین لینے والے افراد اومیکرون سے متاثر ہوں گے تو بھی ان پر زیادہ اثر نہیں کرے گا اور ناہی وہ زیادہ سخت بیمار ہوسکتے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہاہے کہ دنیا کو کوڈ19کی نئی قسم اومیکرون کا سامناہے جو کووڈ کی دیگر قسموں سے زیادمہلک اور تیزی سے پھیل رہی ہے تاہم جن لوگوں نے کووڈ کے دوسرے ڈوز لئے ہوں گے ان پر اومیکرون کے کم اثرات ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ساوتھ افریکہ میں ان افراد میں اومیکرون سے کم بیماری لاحق ہوئی جنہوںنے ویکیسن لیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ جن لوگوں نے ویکسین لیا تھا وہ اس ویرنٹ سے سخت بیمار ہوئے ، ان افراد کو ہسپتال پہنچاناپڑا اور ان میں سے کئی ایک کی موت بھی ہوئی تھی ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے مزید کہاکہ بھارت میں ابھی تک مجموعی طور پر 21امیکرون کے معاملات سامنے آئے ہیںاور اطلاعات کے مطابق ان میں سے اکثر کو کم بیماری ہوئی ہے اور ان میں سے کئی ایک کو کم نشانیاںپائی گئی کیوں کہ ان میں سے اکثر نے کووڈ کے دونوں ڈوز لئے تھے ۔ اگرچہ Omicron مکمل طور پر ویکسین کروانے والے افراد میں بھی انفیکشن کا باعث بنتا ہے، لیکن ویکسین اب بھی شدید بیماری سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ البتہ عمر رسیدہ افراد، بچوں اور میڈیکل کنڈیشن پر رہنے والے مریضوںکو اس وائرس سے کافی پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں اس لئے احتیاطی تدابیر پر ہی عمل پیرا ہونا چاہئے ۔